اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم نجکاری پر فوکس کر رہے ہیں، پی آئی اے کی نج کاری پہلی ترجیح ہے،انسانی وسائل کی ترقی اور اصلاحات پر کام جاری ہے، بیرونی سرمایہ کار زراعت اور معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔انوار الحق کاکڑ نے بریک فاسٹ ود پی ایم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 10 سال میں 10 لاکھ نرسز کو تریبت دینے کا پروگرام ہے، گزشتہ 5 سے 6 دہائیوں میں لوگ یورپ گئے اور وہاں سیٹل ہوئے۔نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی میں سول اور ملٹری قیادت کے لوگ ہیں، ہم نہ صرف خطے بلکہ خطے سے باہر سے بھی سرمایہ کاری پاکستان لانا چاہتے ہیں، نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لیے مختلف ٹریننگ پروگرامز کا آغاز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم بچے تھے تو صبح اٹھتے ہی اخبار پڑھتے تھے مگر اب سب سے پہلے سوشل میڈیا دیکھتے ہیں، پاکستان کا میڈیا آزاد اور خود مختار ہے۔نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی اور اصلاحات پر کام جاری ہے، بیرونی سرمایہ کار زراعت اور معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...