اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے گمشدہ بل کے بارے میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے نام خط میں کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں گم ہو جانے والے بل کا سراغ لگانے میں ان کی مدد کریں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے خط میں بتایا کہ انہوں نے جنوری 2022 میں ضابطہ فوجداری ایکٹ میں ترمیم کے لئے ایک بل پیش کیا تھا۔ متعلقہ قائمہ کمیٹی کی طرف سے متفقہ سفارش کے بعد یہ بل 23 مئی 2022 کو سینیٹ میں اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ جس کے بعد یہ بل قومی اسمبلی میں گیا جس نے اسے 8 جون 2022 کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے بل 20 جون 2022 کو مزید کاروائی کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو بھیج دیا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کے نام خط میں بتایا کہ پارلیمانی امور کی وزارت نے یہ بل 21 جون کو وزیراعظم آفس بھیج دیا تاکہ اسے صدارتی منظوری کے لئے ایوان صدر بھیج دیا جائے۔ سینیٹر صدیقی نے وزیراعظم سے کہا کہ 21 جون 2022 کو تقریبا 17 ماہ گزر گئے ہیں لیکن اس بل کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوان صدر وضاحت کر چکا ہے کہ مذکورہ بل صدر کے پاس نہیں پہنچا۔سینیٹر صدیقی نے خط کے آخر میں کہا کہ وزارت پارلمانی امور اور سینٹ قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ کے رابطوں کے باوجود وزیراعظم آفس سے اس بل کے بارے میں کوئی جواب موصول نہیں ہو رہااس لئے آپ سے گزارش ہے کہ آپ اس بل کی تلاش میں میری مدد کریں کیونکہ یہ میرے بل کا نہیں پارلیمنٹ کے وقار اور بالادستی کا معاملہ ہے۔ یاد رہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی نے پرائیویٹ ممبر کے طور پر ضابطہ فوجداری (ترمیمی بل) 2022 سینٹ میں پیش کیا تھا جس میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے عدالتی اختیارات ختم کرنے کے لئے قانون سازی کی گئی تھی لیکن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد یہ بل وزیراعظم ہاؤس میں گم ہو گیا جس کا آج تک سراغ نہیں مل رہا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...