کراچی(این این آئی)پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ وقار ذکا نے انہیں ان کے مارننگ شو سے نکلوانے کیلئے ٹی وی چینل مالکان کو ای میل کی تھی۔ندا یاسر نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاںانہوں نے وقار ذکا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقار ذکا میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن بعد میں وہ میرے دشمن بن گئے۔انہوں نے کہا کہ وقار ذکا نے مجھے میرے مارننگ شو سے نکلوانے کیلئے میرے خلاف مہم چلائی،مجھے میزبان سے ہٹانے کیلئے بہت کوشش کی۔ندا یاسر نے کہا کہ جب میں اور وقار ذکا ایک ہی چینل میں کام کرتے تھے تو اس وقت ان کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا تھا، وہ میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن پھر انہوں نے اس چینل کے شو کی میزبانی چھوڑ دی۔انہوں نے کہا کہ میں نے وقار ذکا کو چینل سے نہیں نکلوایا تھا، میرا کوئی قصور نہیں تھا لیکن اس کے باوجود بھی وقار ذکا نے میرے خلاف مہم چلائی اور مجھے مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹانے کیلئے چینل کے مالکان کو ای میل کی۔ندا یاسر نے کہا کہ مجھے آج تک معلوم نہیں ہوا کہ میں نے وقار ذکا کا کیا بگاڑا ہے لیکن وہ میرے دشمن بن گئے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...