لندن(این این آئی) برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ لندن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی مکمل حمایت کرتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کو داخل ہونے دیا جائے۔ تاہم جنگ پٹی میں خطرناک صورتحال کے خاتمے کے لیے بہت اہم ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے زور دے کر کہا کہ وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کے اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کے دورے کا مقصد ایک طویل مدتی سیاسی حل پر بات کرنا اور انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینا ہے۔ترجمان نے برطانوی حکومت کی جانب سے اس مرحلے پر مکمل جنگ بندی کے مطالبے سے انکار کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اس وقت حماس کے مفادات کو پورا کر رہی ہے۔ ترجمان نے اس بات کی بھی تردید کی کہ برطانیہ نے اسرائیل کو غزہ کی جنگ میں فوجی مدد فراہم کی تھی۔