امدادی سامان میں خوراک، پانی، ادویات اور تیل وغیرہ شامل ہیں،اقوام متحدہ

0
212

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے پہلے روز اقوام متحدہ کی جانب سے 137 ٹرکوں پر لدا ہوا امدادی سامان تباہ شدہ غزہ میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان ٹرکوں پر خوارک، پانی اور ادویات غزہ لائی گئیں۔علاوہ ازیں 129000 لٹر تیل کی فراہمی بھی غزہ بھجوایا گیا ہے۔ جبکہ شمالی غزہ کے ہسپتال سے 21 مریضوں نکالا گیا ہے۔ غزہ جہاں بجلی کا نظام معطل ہو چکا ہے کہ کل آبادی 24 لاکھ ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ہفتہ کو اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاکھوں افراد کو پانی، خوراک اور ادویہ فراہم کی گئی ہیں۔واضح رہے اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق جنگ بندی کے دوران یومیہ امدادی سامان والے 500 ٹرکوں کی غزہ میں ضرورت ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دو سو ٹرک اسرائیلی گاں نتزانہ کی طرف سے رفح راہداری کی جانب ڈائریکٹ کیے گئے۔ رفح راہداری مصر اور غزہ کے درمیان ہے۔