ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اپ گریڈیشن پراجیکٹ31جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن

0
271

لاہور ( این این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا ،31جنوری تک اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دے دی۔نگران وزیراعلی محسن نقوی نے دو گھنٹے تک ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا، وزیراعلی محسن نقوی فرش پر لگائی گئی ٹائلز کی کوالٹی دیکھ کر برہم ہوگئے اور یکساں معیار کی ٹائلز لگانے کاحکم دے دیا۔وزیراعلی نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے کام میں معیار کوہر صورت یقینی بنایا جائے، کوالٹی ورک پرکسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ہسپتال کی پرانی بلڈنگ، اوپی ڈی اور مختلف وارڈز میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔، وزیراعلی بیسمنٹ، گرانڈ فلور اور فرسٹ فلور پر گئے اور تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ منصوبے کو وقت سے پہلے مکمل کریں گے، اپ گریڈیشن پر 24 گھنٹے کام جاری ہے، ہسپتال کے اولڈ اور نیو بلاک پر کام طے شدہ وقت سے پہلے مکمل کر رہے ہیں، اولڈ بلاک کا 33 فیصد کام مکمل ہو چکا، یکم دسمبر تک 26 فیصد کام مکمل ہونا تھا۔نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ، وزیر اعلی محسن نقوی کو اپ گریڈیشن کے کام پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔وزیراعلی محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کام کو جلد مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر ناصر جمال، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔