لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینئر پارلیمینٹیرین بیگم نجمہ حمید اور مشاہداللہ خان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ بیگم نجمہ حمید کی پہلی برسی پر اجلاس نے ان کی ملک و قوم اور پارٹی کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نجمہ حمید مسلم لیگ (ن) کی پہچان تھیں، بیگم کلثوم نواز کی جدوجہد کے دوران ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مشاہداللہ خان پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، مشاہداللہ خان کی کمی ہمیں ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی، مشاہداللہ خان نے سخت ترین حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا،وہ نہایت وفادار، پارٹی کے نظریہ پر کاربند اور مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرنے والی نیک دل اور نیک نیت راہنما تھیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...