اسلام آباد (این این آئی)”غلامی کے خاتمے ”کا عالمی دن پربھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو مسلسل غلام بنا ئے رکھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غلامی کے خاتمے کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر میںغلامی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے تاہم لاکھوں کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی غلامی میں رہنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگ بدترین بھارتی غلامی کا شکار ہیں اور کشمیری خواتین کا جنسی استحصال بھی غلامی کا حصہ ہے،بھارت محکوم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم کرنے کیلئے ان پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے لیکن وہ بھارتی غلامی کی بیڑیاں توڑنے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہونگے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرائے اور کشمیریوں کو بھارتی غلامی سے آزادی دلائے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...