اختیارات کا غلط استعمال مالی بدعنوانی سے بڑی بدعنوانی ہے، ڈاکٹر قبلہ ایاز

0
194

پشاور(این این آئی)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ اختیارات کا غلط استعمال مالی بدعنوانی سے بھی بڑی بدعنوانی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ معاشی عدم استحکام سے قومیں خراب ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب مالی بدعنوانی کے ساتھ اختیارات کے غلط استعمال کو بھی روکے۔ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ ناپ تول میں کمی قوم کی زوال کی وجہ بنی۔