صنعتی مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس ،صنعتی شعبے کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی، تجاویز پیش

0
177

اسلام آباد(این این آئی)وزارت صنعت و پیداوار کے وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل (IAC) کا افتتاحی اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔ صنعت و پیداوار کے سیکرٹری سید اسد رحمان گیلانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور کونسل انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن کے زیراہتمام تجاویز پیش کرتی ہے۔ یہ ملاقات ڈاکٹر گوہر اعجاز کے ”وژن پاکستان،100بلین ڈالر کی برآمدات کی راہ”کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل، ڈاکٹر گوہر اعجاز کی طرف سے بیان کردہ وژنری روڈ میپ کا ایک اہم جزو پاکستان کے معروف صنعتی گروپوں کے نامور CEOs پر مشتمل ہے۔ معزز ممبران میں فواد احمد مختار، محمد علی ٹبہ، وقار احمد ملک، عبدالصمد داد، رضا منشا، شہزاد اصغر علی، سمیر چنائے، عامر فیاض شیخ، شہباز یاسین ملک، احسن بشیر، سید حیدر علی، اور فاروق نسیم شامل ہیں۔ کونسل کے سرکاری اراکین میں صنعت، تجارت اور خزانہ کے سیکرٹریز شامل ہیں۔وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار، ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اجلاس کی صدارت کی جس میں اہم مسائل کے حل کے لیے صنعت کے رہنماں کی اجتماعی مہارت سے حل تالاش کیے گئے۔ میٹنگ کے دوران انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کے پرائیویٹ سیکٹر کے ہر ممبر نے اپنا نقطہ نظر اور مہارت پیش کی۔ پریزنٹیشنز میں صنعتی شعبے کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی اور اس کی بہتری کے لیے قابل قدر، عملی تجاویز پیش کی گئیں،یہ اجتماع پاکستان کے صنعتی منظرنامے کے وسیع مواقعوں کو بروئے کار لانے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کی علامت ہے اور یہ 100بلین ڈالر کی برآمدات حاصل کرنے کے قومی مقصد سے ہم آہنگ ہے۔ توقع ہے کہ اس میٹنگ کے نتائج اختراعی حل پالیسی سفارشات اور باہمی تعاون پر مبنی اقدامات کی راہ ہموار کریں گے جو صنعتی شعبے کی ترقی اور پائیداری میں اہم کردار ادا کریں گے۔