واشنگٹن(این این آئی)اسرائیلی وزرات دفاع کی اسپیس سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے سابق سربراہ ڈاکٹر حائم اشاد نے خلائی مخلوق کی موجودگی کا دعوی کیا ہے اورکہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کو خلائی مخلوق کی موجودگی سے آگاہ کرنے والے تھے لیکن انہیں ایسا کرنے سے روک دیا گیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میںحائم اشاد نے دعوی کیا کہ اسرائیل اور امریکا کئی سال سے کہکشانی فیڈریشن سے تعلق رکھنے والی خلائی مخلوق سے رابطے میں ہیں، خلائی مخلوق کے ساتھ تعاون میں مریخ پر خفیہ اڈہ بنانا بھی شامل ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کو خلائی مخلوق کی موجودگی سے آگاہ کرنے والے تھے لیکن انہیں ایسا کرنے سے روک دیا گیا، ٹرمپ کو ایسا کرنے سے کہکشانی فیڈریشن نے روکا تاکہ دنیا میں ہسٹیریا (ہیجان)نہ پھیلے۔حائم اشاد نے دعوی کیا کہ خلائی مخلوق اب تک انتظار کررہے تھے کہ انسان مزید ارتقائی مراحل طے کرکے ایک ایسے مرحلے تک پہنچ جائے جب وہ خلا اور خلائی جہازوں کو سمجھ سکے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خلائی مخلوقوں نے ان سے کہا کہ ابھی یہ بات عام نہ کریں انسانیت اس کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق بھی انسانوں اور کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے اتنی ہی بے قرار ہے جتنا انسان ہیں۔حائم اشاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا اور خلائی مخلوقوں کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے بھی ہوچکے ہیں جن میں مریخ میں زیر زمین بیس کا قیام بھی شامل ہیں جہاں امریکی خلا باز اور خلائی مخلوق کے نمائندے موجود ہیں۔اسرائیلی اسپیس سیکیورٹی کے سابق چیف کے دعوے میں کتنی حقیقت ہے وہ الگ بحث ہے تاہم جون 2018 میں سائنسدانوں نے مریخ پر زندگی اور ایک اجنبی مخلوق کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ سرخ سیارے یعنی مریخ پر صرف زندگی کے آثار ہی نہیں ملے بلکہ وہاں ایک عجیب الخلقت مخلوق کی زندگی کے ثبوت بھی پائے گئے ہیں
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...