ایران نے نیٹو پر بھی اپنے سائنسدان کے قتل کا الزام

0
458

تہران (این این آئی)اسرائیل اور امریکا پر الزامات عاید کرنے کے بعد ایرانی عہدے داروں نے شمالی اوقیانوس ممالک کے فوجی اتحاد نیٹوپر اپنے جوہری سائنسدان فخری زادہ کے قتل کا الزام عاید کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ایکسپیڈیسی کونسل کہا کہ فخری زادہ کے قتل میں نیٹو کے ہتھیار استعمال ہوئے ہیں۔ ایران نے فخری زادہ کے قتل میں ملوث کچھ ملزمان کو گرفتار کرنے کا بھی دعوی کیا ۔ایکسپیڈیسی کونسل کے سکریٹری محسن رضائی نے بتایا کہ فخری زادہ کو مارنے کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ نیٹو کا تھا۔