لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی پانچ سال کی نااہلی کے خلاف درخواست پانچ رکنی لارجر بنچ کو بھجوا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اپنے چیمبر میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی پانچ سال کے لیے نااہلی کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے علی ظفر اور سمیر کھوسہ پیش ہوئے۔سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پانچ رکنی لارجر بنچ کو بھجوا دی۔عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 8اگست 2023کو بانی پی ٹی آئی کو پانچ سال کے لیے بطور رکن اسمبلی نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو انتخابات سے باہر کرنے کے لیے غیر قانونی اقدام کیا۔دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے اور درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے، ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پانچ برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...