لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کی نااہلی ختم ہونے تک ہم نے نیا چیئرمین منتخب کیا ہے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی ختم ہونے پر جنرل الیکشن بھی لڑیں گے، ان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے۔لاہو رہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے روکا گیا تو ہم چیلنج کریں گے، بے شک کاغذی نوٹیفکیشن ہے لیکن ہمیں چیلنج تو کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگے کہ کوئی حلقہ قانون کے خلاف ہے تو اس کو ہم چیلنج کریں گے، انٹرا پارٹی الیکشن کا آرڈر غیر آئینی اور غیر قانونی تھا۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ فیصلہ مانتے ہوئے الیکشن کروائے، چیلنج کرنا ہمارا حق ہے، لارجر بنچ کے پاس اب تین آرڈر زیر سماعت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس دائر نہیں کیا، کسی وکیل نے از خود انٹرا پارٹی الیکشن معاملے کو اسلام آباد میں چیلنج کیا ہے
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...