کراچی(این این آئی) نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ 2023 میں اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی ایس ایکس کے تحت پاکستان کی بہترین کمپنیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ کراچی آمد پر وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ کامیابی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تمام ممبرز کی ہے، تمام کاروبار سے منسلک اداروں کے تعاون کے باعث کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ 2023 میں اسٹاک ایکسچینج کیکاروبار میں30فیصد اضافہ ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا، ہم اس کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔شمشاد اختر نے کہاکہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آئے ہیں، ایف بی آر میں پیش کردہ اصلاحات پر عملدر آمد کیا گیا اور ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کیے گئے۔نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کاروبار کی بہتری کے لیے درآمدات پر پابندی اٹھائی، اسٹاک ایکسچینج میں اسلامک فنانس کی شمولیت کے بہتر نتائج سامنے آئے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...