کراچی(این این آئی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ جو حکومت آتی ہے اسے اظہارِ رائے زہر لگتا ہے،پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے مگر آزادی اظہار رائے کو مثبت اور تعمیری ہونا چاہئے۔کراچی میں آغا خان یونیورسٹی میں طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے ہیں، مجھے چیزوں کے بارے میں جاننے اور سمجھنے پر خوشی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج کوہاٹ کا بھی دورہ کیا، زندگی کو بامقصد بنانے کے لیے تعلیم ضروری ہے، مجھے چیزوں کے بارے میں جاننے اورسمجھنے میں خوشی ہوتی ہے، دنیا کے نمایاں تعلیمی اداروں نے ہمیشہ مجھے اپنی جانب راغب کیاہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستان کے ہرشہری کوآزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، آزادی اظہار رائے کومثبت اور تعمیری ہونا چاہیے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گلگت میں کسی ماں کو گولیاں لگی ہیں تو یہ افسوس ناک ہے، طاقت کے استعمال کا حق ریاست کو حاصل ہے، مکینزم موجود ہے، گلگت بلتستان جغرافیائی لحاظ سے اہم علاقہ ہے۔ گلگت بلتستان کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، مذہب، زبان اور نسل پرستی کے خلاف ہیں،1947آزادی ایکٹ کے تحت ریاستوں کو پاکستان یابھارت کیساتھ الحاق کا حق دیا گیا۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آئین کے تحت صوبوں کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں، این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم سے صوبوں کوبااختیار بنایا گیا۔نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، ریاستِ مدینہ میں حقوق اور ذمے داریوں کے حوالے سے برابری تھی، جب تک میرٹ نہیں لائیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مسیحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، اقلیتوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے معاشرے کو کردارادا کرنا ہوگا، نرسنگ کا شعبہ انتہائی اہم اور مقدس ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم، اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ
اسلام آباد(این این آئی) بھارت کو میدان میں ناکوں چنے چبوا کر پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہو گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کررہا،پاکستان تسلط کے سامنے نہیں جھکے...
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے...
سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا
کراچی (این این آئی)سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا۔پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سارہ...
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...