لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا اپوزیشن کے احتجاج پر کنٹینر فراہم کروں گا، لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، کارکنوں نے ردعمل دیا توذمہ دار پنجاب حکومت، عمران خان ہوں گے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت روز بیان دیتی ہے جلسہ نہیں روکیں گے، عوامی ردعمل نہیں رک سکتا، گرفتاری کی دھمکیوں کے باوجود کوئی جلسہ نہیں رکا، عمران خان کا مقابلہ پی ڈی ایم سے نہیں، ڈی جے بٹ سے ہے، عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈال دینا چاہیئے، ڈی جے بٹ سے مقابلے کے بعد یہ بھاگ سکتے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت ہوش کے ناخن لے، آپ ایف آئی آر کاٹیں، ہم فریم کرا کے گھر میں لگائیں گے، گلے کا ہار بنائیں گے، یہ نفسیاتی اور جمہوری جنگ ہار چکے ہیں، استعفوں سے پہلے گھر جانے والے ہیں، مینار پاکستان گرائونڈ میں 13 دسمبر کو جلسہ ہوگا، عوام آٹا، چینی اور ووٹ چوروں سے چھٹکارا حاصل کرے گی۔
مقبول خبریں
یو اے ای اور پاکستان میں معیاری فرنیچر کی فراہمی کے لیے القاسمی ہولڈنگ...
گوانگژو(این این آئی)چین میں منعقدہ ایک اہم تقریب میںہز ہائی نس شیخ سلطان بن خالد القاسمی کی سرپرستی میں القاسمی ہولڈنگ اور اسٹارجوئے فرنیچر...
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ
کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر...
امریکہ نے پاکستان اور چین سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں...
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے پاکستان، چین اور 8 دیگر ممالک کی مجموعی طور پر70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ پابندیاں...
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں چینی کی قلت کے تاثر کو مستردکردیا
لاہور(این این آئی) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہیکہ صارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک میں چینی کا خاطر خواہ اسٹاک...
ہنگو’ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر...
ہنگو'وانا(این این آئی)ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعید ہلاک ہوگیا۔جنوبی...