ندیم بابر کی برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،توانائی سیکٹر پر تبادلہ خیال

0
330

اسلام آباد(این این آئی)معاون خصوصی ندیم بابر نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی جس میں توانائی سیکٹر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ندیم بابر نے کہاکہ برٹش کمپنیوں کی پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کو سراہتے ہیں، پاکستان سولر پینل اور ونڈ ٹربائنز کی اسمبلی اور مینوفیکچرنگ خود کریگا۔ ندیم بابر نے کہاکہ قابل تجدید توانائی منصوبوں سے ملک میں سستی اور ماحول دوست توانائی میسر ہو گی، توانائی منصوبوں سے ملک میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہو نگے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانیہ کی پاکستان کیلئے 1.5 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کریڈٹ سہولت موجود ہے جو دیگر پاکستانی منصوبوں میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔