بیجنگ (این این آئی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ تائیوان کو امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی چین کی وحدت کے تاریخی عمل کو نہیں روک سکتی ۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر چین کے تائیوان کو اسلحے کی فروخت کا اعلان کیا ہے، جس سے چین کی خودمختاری اور سلامتی کو شدید نقصان پہنچا ہے، آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہوا ہے اور ”تائیوان کی علیحدگی ” کی قوتوں کو انتہائی غلط پیغام ملا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اس کی شدید مذمت اور سخت مخالفت کرتا ہے۔پیر کے روز وانگ وین بن نے نشاندہی کی کہ تائیوان کا معاملہ خالصتا چین کا داخلی معاملہ ہے اور اس میں غیر ملکی مداخلت کی بالکل اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکہ تائیوان کو کتنے ہی ہتھیار فراہم کرے، یہ چین کی وحدت کے تاریخی عمل کو نہیں روک نہیں سکتا اور نہ ہی چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے چینی عوام کے پختہ عزم کو متزلزل کرسکتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ون چائنا پالیسی پر عمل کرے ، تائیوان کی علیحدگی کی حمایت نہ کرے اور تائیوان کو مسلح کرنا اور آبنائے تائیوان میں کشیدگی پیدا کرنا بند کرے۔وانگ وین بن نے کہا کہ چین قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم اور مضبوط اقدامات اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تائیوان کو اسلحے کی فروخت میں ملوث متعلقہ اداروں کے خلاف جوابی کارروائی بھی کریں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...