چین کی وزارت خارجہ کے افغان امور کے ایلچی کی امیر متقی سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

0
198

بیجنگ (این این آئی) چین کی وزارت خارجہ کے افغان امور کے خصوصی ایلچی یوئے شیاؤ یونگ نے کابل میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے او کبھی بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرینگے۔افغان وزارت خارجہ کے مطابق چینی نمائندے نے کہا کہ چین نے افغانستان کے اکثر اشیاء پر درامدی ٹیکس معاف کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔بیان کے مطابق کابل میں پیر کو ہونی والی ملاقات میںدوطرفہ تعلقات میں پیش رفت ہوئی جس کے مطابق دونوں ممالک میں مکمل سفیروں کی تعیناتی، افغانستان میں چین کی سرمایہ کاری بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ چینی نمائندے نے اس سال اکتوبرمیں چین کے تبت میں ہونے والی ٹرانز ہمالیہ فورم میں افغان وزیر خارجہ کی شرکت کو بھی سراہا۔بیان کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے چین کی جانب سے افغان سفیر کی تعیناتی کی قبولیت کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ امیر خان متقی نے بین الاقوامی فورمز پر افغانستان سے متعلق چین کی مثبت پوزیشن کو سراہا۔ ملاقات میں فغانستان میں چین کی جانب سے صوبہ لوگر میں دنیا کی سب سے بڑی کاپر کی کان کو لیز پر لئے جانے والے منصوبے پر عملی کام کا اغاز پر زور دیا گیا۔ افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے متعلقہ محکمے اس سلسلے میں مکمل تعاون کرینگے۔ ملاقات میںچین کو افغان برامدات میں اضافے پر گفتگو ہوئیچینی نمائندے نے کہاکہ دونوں مملک کے متعلقہ حکام کو منصوبوں پر کام شروع کرنے کے لئے کام کرنا چاہیے ،دونوں نے سیاسی، تجارتء اور دو طرفہ تعلقات میں مزید توسیع پر زور دیا گیا۔