غزہ میں فلسطینی شہدا کی تعداد بیس ہزار ہو گئیں،فلسطینی حکومت

0
86

مقبوضہ غزہ(این این آئی)پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران امید پیدا ہوئی ہے کہ اسرائیل اور حماس جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قدم بہ قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت یورپ میں قطر اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے علاوہ مصر میں حماس رہنمائوں کی آمد کے بعد سامنے آ رہی ہے، دوسری جانب حماس حکومت کے مطابق فلسطینی شہدا کی تعداد بیس ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسرائیل کی انتہا پسند حکومت کے سربراہ نیتن یاہو نے گزستہ روز بھی حماس کے خاتمے تک کسی بھی جنگ بندی کے امکان سے انکار کیا ہے۔ تاہم وائٹ ہائوس پرامید ہے کہ جنگ بندی ہوجائے گی۔امریکی ترجمان جان کربی نے اس صورتحال پر رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بحث و مذاکرات بڑے سنجیدہ مرحلے میں ہیں اور ہمیں بڑی امید ہے کہ ہم آگے بڑھیں گے۔