اسلام آباد(این این آئی) اردو ادب کی معروف شاعرہ پروین شاکر کی29ویں برسی 26دسمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میںجہانیاں سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ادبی شخصیات اور مقررین پروین شاکر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔پروین شاکر26دسمبر 1994ء کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر چل بسی تھیں ۔ٹین ایجرز کی پسندیدہ شاعرہ پروین شاکر 24نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ ا نہوںنے اپنی منفرد شاعری کی کتاب ” خوشبو ” سے اندرون و بیرون ملک بے پناہ مقبولیت حاصل کی انہیں شاعری کی پہلی کتاب خوشبو پر آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کے دیگر شعری مجموعے خود کلامی،صد برگ،انکار،ماہ تمام اور کف آئینہ کو بھی بے پناہ پزیرائی حاصل ہو ئی ۔پروین شاکر نے اپنی خوبصورت اور منفرد شاعری میںمحبت اور عورت کو موضوع بنایا ، اردو لہجے کی منفرد شاعرہ ہونے کی وجہ سے پروین شاکر کو کو بہت ہی کم عرصے میں شہرت حاصل ہو گئی ملک بھر کے طول و عرض میں نوجوان نسل کی اکثریت ان کی مداح ہے پروین شاکر درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہیں اور بعد ازاں انہوں نے سرکاری ملازمت بھی اختیار کی انہوں نے اسلام آباد کے ایک مقامی ڈاکٹر مراد علی سے شادی کی لیکن بعد ازاں ان میں علیحدگی ہو گئی ان کا ایک بیٹا مراد علی ہے۔پروین شاکر26دسمبر 1994ء کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیںاور42برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں تھیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...