امید ہے غزہ جنگ بندی معاہدہ جلد ہوجائیگا،امریکی وزیرخارجہ

0
191

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ہم تسلی بخش نتائج تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم تسلی بخش نتائج تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔بلنکن نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کو کم رکھتے ہوئے حماس سے لاحق خطرے کو ختم کرنے کا پابند ہے۔بلنکن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اب بھی سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کو حماس کے خطرے کو ختم کرنے اور غزہ میں شہری ہلاکتوں کو کم کرنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ دونوں کام کرے اور دونوں چیزوں کو ایک ساتھ کرنے میں اس کا سٹریٹجک مفاد ہے۔بلنکن نے اس بات پر بھی غور کیا کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی مہم پر بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد دنیا کو صرف اسرائیل پر نہیں بلکہ حماس پر بھی دبا ڈالنا چاہیے۔ بلنکن نے کہا کہ اس بارے میں خاموشی ہے کہ حماس کیا کر سکتی ہے۔ اگر ہم معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کی تکالیف کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو حماس کو کیا کرنا چاہیے۔ یہ اچھا ہو گا اگر دنیا بھی اس تجویز پر متحد ہوجائے۔