سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ ایک بار پھر موخر

0
218

نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ارکان میں الفاظ پر بحث کے بعد غزہ میں فائر بندی کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد پر بدھ کو ہونے والی ووٹنگ ایک بار پھر مخر کر دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت متحدہ عرب امارات کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کے مسودے میں تبدیلیاں کروانا چاہتی ہے جن میں سے ایک غزہ میں داخل ہونے والے ٹرکوں کے معائنے کی ذمہ داری اقوام متحدہ کو سونپنا ہے تاکہ ان میں امدادی سامان کی موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے، تاہم اسرائیل نے اس کی مخالفت کی ہے۔متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا نسیبہ کا کہنا تھا کہ قرارداد کے مسودے پر اتفاق رائے کے لیے اعلی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔