پیرس(این این آئی)غزہ میں اسرائیل کی کھلی جارحیت پر فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے بھی آواز اٹھا دی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی کا مطلب غزہ کو مسمار کرنا نہیں۔ایمانویل میکرون کا مزید کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف لڑائی کا مطلب فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند حملے نہیں ہونے چاہئیں۔