اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے ٹی ٹی پی کی طرف سے جدید ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے بارے میں مؤثر اقدامات کی توقع ہے، بھارتی ایجنسی کی معاونت سے متعدد دہشت گرد گروپ پاکستان میں متحرک ہیں، آنے والے دنوں میں اس کی مزید تفصیلات دیں گے،افغانستان کی طرف سے ٹی ٹی پی کے خلاف کسی ایکشن اور اس کے موثر ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز اہراہ بلوچ نے نے کہا کہ اْمید کرتے ہیں افغانستان کی سرزمین پاکستان مخالف استعمال نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کی پاکستان میں دہشتگردی کی مالی معاونت پر تشویش ہے، بھارتی ایجنسی کی معاونت سے متعدد دہشت گرد گروپ پاکستان میں متحرک ہیں، آنے والے دنوں میں اس کی مزید تفصیلات دیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے ٹی ٹی پی کے خلاف کسی ایکشن اور اس کے موثر ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، افغانستان سے ٹی ٹی پی کے بارے میں مؤثر اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت کا اغواء اور دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، پاکستان بھارتی معاونت سے دہشت گردی کا نشانہ رہا ہے، کلبھوشن اس بات کا ثبوت ہے، ہم سمجھتے ہیں پاکستان میں توہین مذہب کا قانون تمام مذاہب کے لیے ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکا سمیت تمام ممالک سے رابطے میں رہتے ہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے امیر کویت کے انتقال پر تعزیت کے لیے کویت کا دورہ کیا، انہوں نے امیر کویت کے انتقال پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے وزیرِ خارجہ نے بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خطوط لکھے، خطوط میں بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ کشمیر میں جاری بھارتی غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوںنے کہاکہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے، پاکستان اور برونائی کے مابین دوطرفہ مشاورت اور تعاون کا ورچوئل افتتاحی دور منعقد ہوا، رواں ماہ پاکستان نے 366 ہندوؤں کو کٹاس راج میں مذہبی رسومات کے لیے ویزے جاری کیے، رواں سال 8 ہزار 644 بھارتی ہندو اور سکھ زائرین کو ویزے جاری کیے گئے، پاکستان ہندو اور سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش ہے، پاکستان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی پْرزور مذمت کرتا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...