واشنگٹن (این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانی تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔امریکا میں پاکستانی تاجروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی وہیں یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔آرمی چیف کا 8 فروری کو ملک میں الیکشن سے متعلق یہ بیان، سپریم کورٹ کے فیصلے سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا تھا، عدالت عظمیٰ نے اپنے اس فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ کا وہ فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا جس کے باعث ملک میں الیکشن کا عمل مختصر وقت کے لیے متاثر ہوا، یہ معاملہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں رکھی گئی تقریب کے دوران ایک تاجر کی جانب سے اٹھایا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نڑاد تاجر تنویر احمد نے اس سیشن کے بارے میں بتایا کہ کاروباری شخصیات سے ملاقات میں آرمی چیف سے تحریک انصاف کی اْس وقت لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ایک درخواست کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اگر اس درخواست کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہو بھی گئے تو سینیٹ کے الیکشن سے آگے نہیں جائیں گے اور پاکستان میں سینیٹ کے انتخابات مارچ 2024 میں ہونے ہیں۔تنویر احمد کے مطابق آرمی چیف کا الیکشن سے متعلق سوال پر کہنا تھا جہاں تک میری معلومات ہیں ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں بیوروکریسی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا جس کے باعث ملک بھر میں الیکشن عملے کی تربیت کا عملہ رک گیا تھا تاہم بعد ازاں سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کے احکامات جاری کیے اور اب ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرائے جانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز بھی ہو چکا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...