سیالکوٹ(این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عثمان ڈار کے گھر پولیس کی حالیہ کارروائی کے متعلق مجھے علم نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اوپر الزامات لگے ہیں اور لگتے رہیں گے، بدقسمتی ہے ایسے الزامات لگائے جاتے ہیں جن کا کوئی وجود نہیں، ہم نے تو نہیں کہا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر پروگرام کریں۔خواجہ آصف نے کہا کہ کس نے کہا تھا اپنی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچاؤ، الیکشن لڑیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں بنے گا، میری انکوائری کرلیں میرا ان معاملات سے کہیں بھی کوئی تعلق نہیں۔(ن )لیگی رہنما نے کہ ہماری حکومت میں جو عثمان ڈار کے گھر پر واقعہ ہوا میں نے مذمت کی تھی، میں جمہوری عمل سے سیاست کو ترجیح دیتا ہوں، ان واقعات سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ شہر کی قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں، ممکن نہیں تین حلقوں سے الیکشن لڑا جائے، ساتھیوں کی مشاورت سے کس حلقے سے الیکشن لڑنا ہے فیصلہ کروں گا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...