اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر ان کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے انصاف ملا، اچھا ہوتایہ ضمانت ہائی کورٹ سے مل جاتی۔مہر بانو قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج سپریم کورٹ سے انصاف ملا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ 4 ماہ شاہ محمود قریشی کو قید رکھا گیا، میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آج ہمیں انصاف ملا، ہم لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ میں گئے ہیں تاکہ انتخابات میں حصّہ لینے دیا جائے۔مہر بانو قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو آج ضمانت ملی ہے، آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے اور جس بات کی ہمیں امید تھی وہی ہوا ہے، آج میرٹ پر فیصلہ ہوا ہے، اچھا ہوتا یہ ضمانت ہمیں ہائی کورٹ سے مل جاتی۔اْنہوں نے کہا کہ جج صاحب سوال پوچھ رہے تھے پیچھے سب قہقہے لگا رہے تھے، میرے والد نے 125 قیدِ تنہائی میں گزارے ہیں، ہم نے ان مشکل حالات میں سب کا سامنا کیا ہے۔مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہم آج اس ملک میں آئین کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواران کو کاغذات نامزدگی نہیں دے رہے جو کاغذات نامزدگی وصول کر لے اس سے چھین لیے جاتے ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...