باغ /بیس بگلہ (این این آئی)آزاد کشمیر ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقع گائوں چناٹ میں محکمہ برقیات کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ایک گھر جل کر خاکستر ہوگیا،اہل محلہ نے رات گئے بڑی جانفشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ بجھائی اور دیگر گھروں کو بچا لیاـتفصیلات کے مطابق چناٹ کے سردار شبیر خان کا گھر جل کر خاکستر ہو گیااور سردار شبیر خان کا تین چارلاکھ روپے کا نقصان ہو گیاـسردیوں کے باعث گھر بند تھاجس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہواـ اہل محلہ کے مطابق محکمہ برقیات کی غفلت کے باعث یہ نقصان ہوا ـیہاں پر تقریبا 16گھر ہیں جن کے اوپر سے بجلی کی مین لائن کی تاریں گزر رہی ہیں کئی بار بتانے کے باوجود چھوٹے پول نہیں لگائے گئے جس کی وجہ سے یہ نقصان ہوا ـلائن مین اقبال کو رات کو ساڑھے بجے فون کیا گیا جس پر اقبال نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پیچھے سے بجلی بند کرا دی جس کے باعث دیگر مکانات جلنے سے بچ گئے ورنہ بہت زیادہ نقصان ہوتا ـلائن مین اقبال صبح سویرے خود بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور صورتحال کا خود جائزہ لیاـاہل محلہ کے مطابق ایکسین کو پہلے بھی درخواست دی تھی لیکن اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہواـگائوں چناٹ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع باغ سے اپیل کی ہے وہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لیں اور محکمہ برقیات کے حکام بھی فوری طور پر اس مسئلے کو حل کریں تاکہ آئندہ کے نقصان سے بچا جاسکے اور سردار شبیر خان کے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے ـ
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...