کراچی(این این آئی) پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے فوربزکی جانب سے جاری کی جانے والی ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل امریکی جریدے فوربزنے رواں سال ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین فنکاروں کی فہرست جاری کی تھی۔ یہ فہرست فنکاروں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فالوورز کی تعداد اور ان فنکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لوگوں پر کیا اثرات مرتب کیے ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی تھی۔فوربزکی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، عاطف اسلم اور ایمن خان شامل ہیں۔ عاطف اسلم کو رواں سال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کورونا وبا کے دوران عوام میں آگاہی پھیلانے اور حوصلہ جگانیکے لیے اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔عاطف اسلم نے فوربزکی فہرست میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ” بالآخر دنیا میری موسیقی کے ذریعے آپ کی محبت کو تسلیم کررہی ہے۔ فوربز کی ایشیا کے بہترین اسٹارز کی لسٹ میں شامل ہونے پر بے حد خوش ہوں۔”واضح رہے کہ ماہرہ خان کو دماغی صحت کے مسائل، خواتین پر تشدد اور چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے فوربز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ایمن خان کو صرف ان کے انسٹاگرام فالوورز کی وجہ سے اس فہرست میں شامل کیا گیا ۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...