وزیر اعظم ٹھیک کہتے ہیں دو پاکستان ہیں، ایک امیر اور اور دوسرا غریب کیلئے،اسلام آباد ہائی کورٹ

0
348

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ٹھیک کہتے ہیں دو پاکستان ہیں، ایک امیر اور طاقتور کے لیے اور دوسرا غریب کے لیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں اراضی ایکوائر ہونے پر متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد میں جن لوگوں سے باپ دادا کی زمینیں چھینی گئیں وہ معاوضوں کے لیے دھکے کھا رہے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں اشرافیہ کا قبضہ ہے اور غریب کو اراضی کا معاوضہ بھی نہیں ملتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے سی ڈی اے متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، وزیر اعظم ٹھیک کہتے ہیں دو پاکستان ہیں، ایک پاکستان امیر اور طاقتور کے لیے اور دوسرا غریب کے لیے۔