ممبئی (این این آئی) معروف بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے مجھے کالج کی پڑھائی ادھوری چھوڑنی پڑی تھی۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کے سٹار اداکار امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا کہ میرے والد نے ایک کمپنی بنائی تھی جس کے دیوالیہ ہونے پر مجھے اپنے کالج کی پڑھائی ادھوری چھوڑنی پڑی تھی۔انہوں نے کہا کہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میں فلموں کے سیٹ پر جا کر لوگوں کیلئے چائے بنایا کرتا تھا، پیسے کمانے کیلئے اپنے دوست کے ساتھ مل کر ایک سکرپٹ بھی لکھی جسے والد نے رجیکٹ کر دیا۔ابھیشیک بچن کا مزید کہنا تھا کہ 20 سال قبل ‘فلم فئیر ایوارڈز’ کی تقریب میں شرکت کیلئے نئے کپڑے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، اس صورتحال میں 2 سال قبل بہن کی شادی میں لی گئی شیروانی پہن کر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...