ماسکو(این این آئی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ مغربی ممالک کی سازشوں نے دنیا کو افراتفری میں ڈال رکھا ہے اور 2024 تک ان سازشوں سے بچ نکلنا ممکن نظر نہیں آتا۔سرگئی لاوروف نے فلسطین کے حوالے سے کہا کہ امریکا بین الااقوامی قانون کو پس پشت ڈال کر غزہ میں اپنی مرضی مسلط کرنا چاہ رہا ہے جیسے اس نے افغانستان، عراق اور لیبیا میں کیا تھا۔روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کی اس مہم جوئی کی وجہ سے افغانستان، عراق اور لیبیا تباہ ہوگئے لیکن امریکی وڑن پھر بھی کامیاب نہ ہوسکا اور اب غزہ میں بھی امریکا کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا۔غزہ کے حوالے سے روس کی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی نے کہا کہ آزاد ریاست فلسطینیوں کا حق ہے جس میں مشرقی یروشلم، غزہ اور مغربی کنارے کے علاقے شامل ہیں۔ ہم فلسطینیوں کے اس مطالبے پر ان کے ساتھ ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے غزہ کے پْرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...