کوئنز ٹاون میں بارش کے باعث پاکستان شاہینز کا نیٹ سیشن متاثر، جم سیشن میں حصہ لیا

0
345

کوئنز ٹائون (این این آئی)کوئنز ٹاون میں بارش کے باعث پاکستان شاہینز کا نیٹ سیشن متاثر ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئنز ٹاون میں بارش کی وجہ سے پاکستان شاہینز سیشن تو نہ کرسکے تاہم کھلاڑیوں نے جم سیشن کیا۔دوسری جانب کوئنز ٹاؤن میں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ ہوا جس میں پاکستان گرین کی قیادت بابراعظم اور پاکستان وائٹ کی کپتانی شاداب خان نے کی۔ادھر اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے کوئنز ٹاون میں آئیسولیشن کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔امام الحق کرائسٹ چرچ میں آئیسولیشن مکمل کرکے کوئنز ٹاون پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ امام الحق نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے