اسلام آباد (این این آئی)پاکستان لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرنے پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق بھارتی افواج نے تتہ پانی سیکٹر پر 9 دسمبر کو بلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی سے ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت رواں برس 2940 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے،رواں برس بھارتی فائرنگ سے 27 شہادتیں اور247 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ترجما ن نے کہاکہ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ترجمان نے کہاکہ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے، ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے،اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...