واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے اسرائیلی وزرا کی جانب سے فلسطینیوں کوغزہ سے نکل جانے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور رہے گی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے کہا کہ اسرائیلی وزرا کا بیان اشتعال انگیز اورغیرذمہ دارانہ ہے، حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں، کوئی دہشتگردگروپ اب اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملوں میں تیزی لاکر رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں 200 سے زائد فلسطینی شہید کر دیئے۔اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں حماس کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کا بھی دعویٰ کردیا ۔صیہونی افواج نے غزہ میں جاری لڑائی میں طوالت لانے کیلئے ہزاروں فوجیوں کو غزہ سے نکالنا شروع کر دیا ہے۔ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیل مظالم میں کوئی کمی نہ آ سکی ہے، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں مزید پانچ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور شام میں فوجی تنصیبات پر بھی حملے کیے۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے چار دنوں میں 70 سے زیادہ اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ کردیں جبکہ مزاحمت کاروں کے ہاتھوں متعدد مورچہ بند اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان کا طیارہ مصر پہنچ گیا، 20 ٹن امدادی سامان غزہ پہنچانے کیلئے مصری ہلال احمر کے حوالے کر دیا گیا ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...