ہیگ(این این آئی)متعدد خبر رساں اداروں اور عالمی ماہرین نے ایک اسرائیل نیوز چینل کے حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے بین الاقوامی عدالت نے اسرائیل سے فوری طور پر فائر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے)، جسے بعض اوقات عالمی عدالت انصاف کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، ملکوں کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا ایک ادارہ ہے۔ جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت سے ایک فوری حکم نامے کی درخواست کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ میں 1948 کے نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔جنوبی افریقہ کئی عشروں سے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں ریاست کے قیام کے فلسطینی مؤقف کی حمایت کر رہا ہے۔وہ فلسطینیوں کے حالات کو نسل پرستی کے دور میں جنوبی افریقہ میں سیاہ فام اکثریت سے مشابہہ قرار دیتا ہے۔ اسرائیل اس موازنے کی سختی سے تردید کرتا ہے۔اسرائیلی نیوز چینل کے مطابق بین الاقوامی عدالت برائے انصاف (آئی سی جے) نے یہ مطالبہ دنیا کوعلاقائی جنگ سے بچانے کے لیے کیا ہے۔جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات عامہ اور تعاون کے محکمے کے ترجمان کلیسن مونیلا ”ایکس” پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والے وکلاء 11 اور 12 جنوری کو طے شدہ سماعت کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...