اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیربخاری نے کہا ہے کہ لاہور جلسہ میں رکاوٹ نہ بنیں ورنہ عوام مینار پاکستان کو حکمرانوں کی علامتی جنازہ گاہ بنا دینگے ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ عوام فیصلہ دے چکی ہے عمران خان حکومت کورونا سے بڑا خطرہ ہے ،عوام پر مسلسل مہنگائی بے روزگاری کی بمباری کرنے والے حکمران خطرناک ترین بیماری بن چکے ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ لاہور جلسہ روٹی روزگار چھت چھیننے والوں پر آخری عوامی وار ثابت ہوگا،گرجنے برسنے کی ڈرامہ بازی کرنے والے مینار پاکستان جلسہ سے خائف ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جعلی سلطان بنی گالا اور ہناہ گزینوں میں عوامی یلغار کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ، پی ڈی ایم حکمرانوں کے اعصاب پر پوری طرح سوار ہے ، پی ڈی ایم کے حق میں عوامی فیصلوں نے حکمرانوں کے ٹخنوں سے پسینے چھڑا دیئے ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...