بیجنگ(این این آئی)چائنا اسٹیٹ گرڈ چھینگ ہائی الیکٹرک پاور کمپنی کی خبر کے مطابق 2023 کے اواخر تک صوبہ چھینگ ہائی میں بجلی کی سپلائی اور صاف توانائی کی سپلائی بالترتیب 9708۔54 ملین کلوواٹ اور 0794۔51 ملین کلوواٹ تک جا پہنچی۔ 2023 میں صوبہ چھینگ ہائی میں نئی توانائی کی بجلی کی سپلائی پہلی بار ہائیڈرو الیکٹرک سپلائی سے تجاوز کر گئی اور صوبے میں بجلی کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئی۔ توقع ہے کہ 2030 تک صوبہ چھینگ ہائی میں نئی توانائی 100 ملین کلو واٹ سے تجاوز کر جائے گی۔چائنا اسٹیٹ گرڈ کے مطابق 2023 میں شمالی حے بے میں ونڈ پاور اور فوٹو وولٹک کی سپلائی میں 87۔11 ملین کلوواٹ کا اضافہ ہوا جس نے تاریخی ریکارڈ بنایا۔ ابھی تک شمالی حے بے کی نئی توانائی کی سپلائی 50 ملین کلو واٹ تک پہنچ چکی ہے جو بجلی کی کل سپلائی کا 76 فیصد ہے، یہ اس حوالے سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔چین بھر میں نئی توانائی کی پیداوار ملک میں بجلی کی کل پیداوار کا 51 فیصد ہو چکی ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...