نیویارک (این این آئی)امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امددا کی رسائی کو بہتر بنانے سے متعلق روسی قرارداد ویٹو کئے جانے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کااجلاس 9جنوری کو ہو گا۔اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندہ واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ پوری عالمی برادری غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنے پر اصرار کر رہی ہے لیکن امریکا وہ واحد ملک ہے جو اسرائیل کے لئے پوری عالمی برادری کے خلاف کھڑا ہے۔یہ امریکی پالیسی اس کے یکطرفہ اور اناپرستی پر مبنی موقف کا نتیجہ ہے جو مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے حل میں رکاوٹ ہے اور اس کے اتحادی اسرائیل کے اقداما ت پر اسے تحفظ فراہم کر رہی ہے۔مئی 2022 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظور کی گئی قرارداد کے تحت جنرل اسمبلی کے صدر کو سلامتی کونسل کے ایک یا زیادہ ارکان کے ویٹو کا حق استعمال کرنے کے بعد 10دنوں کے اندر جنرل اسمبلی کا باضابطہ اجلاس بلانا ہوتا ہے۔ اس طرح کا اجلاس اس صورتحال پر بحث کے لیے بلایا جاتا ہے جہاں ویٹو کا حق استعمال کیا گیا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...