ٹوکیو (این این آئی)جاپان میںدو روز قبل ہونے والے 7.6 شدت کے زلزلے سے اموات 92 اور لاپتہ افراد کی تعداد 242 ہوگئی ہے۔ جاپانی نیوز ایجنسی کیوڈو نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے دوران لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ زلزلے کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ساحلی شہر وجیما میں اب بھی کم از کم 40 افراد منہدم ہونے والے مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے تقریباً 4,600 ارکان زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔کیوڈو نے جاپان کی جیو سپیشل انفارمیشن اتھارٹی کے تازہ ترین تخمینوں کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے دوران وجیما شہر کے مرکز میں زبردست آگ لگنے سے تقریباً 48,000 مربع میٹر کا علاقہ تباہ ہو گیا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...