اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد میں پاک چین ای وی تربیتی سیشن کا انعقاد کا گیا ، اس کا مقصد الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی میں علم کے خلا کو پر کرنا اور ماحول دوست نقل و حمل کے حل کو اپنانے کو فروغ دینا ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان اور چین کی جوائنٹ وینچر کمپنی پاک چائنا ہوازی گرین انرجی (پرائیویٹ)لمیٹڈ نے نیشنل سکلز یونیورسٹی(این ایس یو) ایچ 8، اسلام آباد کے ساتھ الیکٹرک وہیکل (ای وی)تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے ہوازی گرین انرجی کے سی ای او خالد محمود نے کہا کہ دو روزہ ای وی مرمت اور بحالی تعارفی کورس میں این ایس یو اور پاک چائنا ہوازی گرین انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ کے درمیان مشترکہ کاوشوں کی عکاسی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ معزز چینی تکنیکی ماہرین کی قیادت میں یہ کورس بجلی سے چلنے والی گاڑیوں میں پائیدار توانائی کے طریقوں اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس تقریب میں صنعت کے ماہرین، ماہرین تعلیم اور طلبا کی ہم آہنگی دیکھی گئی، جس نے برقی گاڑیوں کے تیزی سے بدلتے ہوئے منظرنامے میں علم اور بصیرت کو پھیلانے کے لئے ایک متحرک پلیٹ فارم تشکیل دیا۔ گوادر پرو کے مطابق این ایس یو اور پاک چین ہوازی گرین انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ کے مشترکہ اقدام کا مقصد الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی میں علم کے خلا کو پر کرنا اور ماحول دوست نقل و حمل کے حل کو اپنانے کو فروغ دینا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مستقبل قریب میں ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنے کے علاوہ، یہ اقدام اسموگ کے مسائل پر قابو پانے میں مدد دے گا جو پاکستان کو مسلسل درپیش ہیں۔ تقریب کی نمایاں خصوصیات میں انٹرایکٹو سیشنز، ہینڈز آن ورکشاپس اور چینی تکنیکی ماہرین کی جامع پریزنٹیشنز شامل تھیں، جنہوں نے اس شعبے میں اپنی مہارت اور تجربات کا تبادلہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق شرکا کو برقی گاڑیوں کے نظام، چارجنگ انفراسٹرکچر اور پائیدار توانائی کے طریقوں کی پیچیدہ تفصیلات میں جھانکنے کا موقع ملا۔ کورس کے عملی پہلوں نے شرکا کو برقی کاروں کے ساتھ براہ راست تجربہ حاصل کرنے کی اجازت دی۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...