بیجنگ(این این آئی) حالیہ برسوں میں پاکستان سے تانبے اور اس کی اشیا کی برآمدات میں2023 کے پہلے گیارہ ماہ میں 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد پاکستان کی چین کو تانبے کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کی وزارت تجارت کے ذرائع نے چائنا اکنامک نیٹ سے کیا۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے سی ای این کو بتایا کہ پاکستانی حکومت چین کو تانبے اور اس سے منسلک مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں پاکستان کی چین کو تانبے کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ریفائنڈ تانبے کی مصنوعات کے نتیجے میں ان برآمدات کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری خاص طور پر بڑی چینی کمپنیوں سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہے تاکہ عالمی مارکیٹ کے لیے مزید قیمتی مصنوعات تیار کی جا سکیں۔ چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ جدید ٹیکنالوجیز اور مہارت کے دروازے بھی کھلیں گے۔ اس سے پاکستان اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانے اور اعلی معیار کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے کے قابل ہو سکے گا جو بین الاقوامی معیار پر پورا اتر سکیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنا(ایم سی سی) جو چینی تانبے کے شعبے میں اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے، پاکستان میں فعال ہے اور 1995 میں سینڈک تانبے کی کانوں کے قیام کے لئے اہم تھا۔ ڈی ای اے گروپ کے چیئرمین پاکستانی تانبے کے برآمد کنندہ اویس میر نے سی ای این کو بتایا کہ اس کی وجہ چینی کمپنیوں کی جانب سے مقامی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور کوویڈ 19 کے بعد چین میں تانبے کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...