لاہور (این این آئی ) نامور اداکارہ وہدایتکارہ ریما نے کہا ہے کہ فلم سٹوڈیوز کی رونقیں بحال کرنے کے لئے سب کو مل کر دن رات محنت کرنا ہوگی ،فلم انڈسٹری کی ویرانیاں دیکھ کر افسردہ ہو جاتی ہوں ،جب ہم فلم انڈسٹری میں کام کرتے تھے توفلم اسٹوڈیوز میں بڑی رونقیں اور گہما گہمی نظر آتی تھی ۔ایک انٹر ویو میں ریما نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اچھی اورمعیاری بنائی جائیں تاکہ ناراض فلم بینوں کو واپس سینماء گھروں میں واپس لایا جاسکے ، ایک فلمساز پراجیکٹ نہ بجائے بلکہ مشترکہ سرمایہ کاری کی جائے جس سے نئے آئیڈیاز بھی تخلیق ہوں گے۔ ہمارے ہمسایہ ملک کی سینما مارکیٹ بہت بڑی ہے لیکن ہم بھی چھوٹا ملک نہیں ہے ، ہمارے ہاں صرف تسلسل نہیں ہے ۔ وہاں فلمیں کروڑوں سے اربوں کا بزنس کرتی ہیں تو ہم بھی کروڑوں کا بزنس کر سکتے ہیں اس کے لئے صرف عزم چاہیے جو ابھی تک نظر نہیں آرہا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...