لاہور( این این آئی) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور کامیڈین اداکار افتخا رٹھاکر نے کہا ہے کہ خدا کسی کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتا اور اسے اس کا صلہ کسی نہ کسی صورت میں ضرور ملتا ہے ،نیک نیتی سے کام کرتا ہوں اور میرا دعائوں پر بھی ایمان کی حد تک یقین ہے ، میں نے روزی روٹی کمانے کے لئے ٹائروں کو پنکچر لگانے سمیت بہت سے کام کئے ہیں اور آج خدا کی ذات نے اتنا نوازا ہے جتنا بھی شکر کروں وہ کم ہے۔ ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ دنیا میں یہ کبھی نہیں ہوا اورنہ ہو سکتا ہے کہ جس نے سچی لگن کے ساتھ محنت کی ہو اور اس کو خدا کی ذات نے صلہ نہ دیا ہو۔اس کی زندہ مثال میری اپنی ذات ہے اور پھر شوبز سمیت دیگر شعبوں میں اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں ۔آپ نیک نیتی سے محنت کر دیکھیں بند راستے بھی خود بخود کھلنا شروع ہو جائیں گے لیکن اس کے لئے صبر شرط ہے ۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...