لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان چھپ چھپ کر ریلیاں دیکھتے ہیں ، کبھی ایک کو مذاکرات کے لئے بھیجا جارہا ہے اور کبھی دوسرے کو،عمران خان آپ کو گھر جانا ہی ہوگا ،پی ڈی ایم آپ کو گھر بھیج کر دم لے گی،عمران خان وزیر اعظم کی سیٹ کا خیال کریں اور فوری طور پر بے بنیاد پرچے واپس لیں ۔ ان خیالات کامریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ فاشسٹ سلیکٹڈ ٹولا اس وقت ملک پر حکمران ہے، آپ ہار چکے ہیں آپ نے تسلیم کرلیا ہے،آپ کو شرم آنی چاہیے ،آپ نے تو ایک کروڑ نوکری دینی تھی ۔انہوںنے کہاکہ ریلی کے دوران بٹ کڑاہی سے کھانے پر میں اور مریم نواز مذاق میں بات کررہے تھے کہ بٹ کڑائی پر پرچہ ہوگاتو وہی ہوا بٹ کڑاہی کے مالک کے خلاف مقدمہ کردیا گیا،اب ہم پاپا جونز کا پیزا کھانے جائیں گے ہمت ہے تو پرچہ کاٹیے گا، آپ کے اندر نہ ہمت ہے نہ اوقات ہے کہ پاپا جونز کے خلاف کاروائی کرسکیں،آپ کے پاس ڈے جے بٹ اور بٹ کڑائی پر پرچہ کاٹنے کا اختیار ہے۔ فوری طور پر پرچے واپس لیں وزیر اعظم کی سیٹ کا خیال کرے۔انہوںنے کہاکہ بیانیہ اب پاکستان کی عوام کا ہے، کل لاہور ڈویثرن آئی تھی بغیر مانگے استعفے دیئے۔ا نہوںنے کہاکہ ایک کرائے کا ترجمان کہہ رہا تھا ڈائیلوگ ہونا چاہیے،
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...