ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران مجھے اور میرے خاندان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کنگ خان نے یہ انکشاف ایک ایوارڈ تقریب کے دوران کیا۔ حالیہ برسوں کے دوران اپنے خاندان کی جدوجہد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سے انھوں نے سبق سیکھا۔ ایک بھارتی ٹیلیوڑن پر منعقدہ تقریب کے دوران حاضرین کے دلوں کو چھو لینے والی اپنی تقریر میں کنگ خان نے کہا کہ میں اور میرا خاندان جن مشکل تجربات سے گزرا اس سے ہم نے سبق سیکھا۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان کو انڈین آف دی ایئر 2023 قرار دیا گیا، انھوں نے ایوارڈ جیتنے پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح چار پانچ برس میں نے اور میرے خاندان نے مشکل حالات دیکھے تو میرا خیال ہے کہ آپ میں سے بھی چند افراد کو کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شاہ رخ خان نے کہا اس عرصے میں زیادہ تر میری فلمیں فلاپ ہوئیں جس پر بہت سے تجزیہ کار اور ماہرین اسے میرے کیریئر کا خاتمہ لکھتے رہے، وہ ایسی باتیں کہتے رہے جسکی میں پرواہ نہیں کرتا۔ انھوں نے کہا زندگی اسی کا نام ہے کہ جب آپ سمجھتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے کچھ ایسا ہوتا ہے کہ سب کچھ بدل جاتا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...