سعودی ٹوگرافرنے80ہزار تصاویر کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

0
72

ریاض(این این آئی)سعودی ٹوگرافر نے80ہزار تصاویر کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے پرانے فوٹو گرافر ، محقق اور مورخ عبدالرسول الغریانی نے 1960 کی دھائی میں فوٹو گرافی شروع کی اور اس کے بعد انہوں نے القطیف کے علاقے کی 80 ہزار تصاویر کا ایک بڑا ذخیرہ حاصل کیا۔الغریانی نے ایک ایسے دور کو تصاویر میں دستاویزی شکل دی جس میں جدید صنعتی انقلاب ابھی اپنے عروج کو نہیں پہنچا تھا۔ان کے ذخیرہ تصاویر میں پرانے دست کاریوں کے فنون کی تصاویر بھی شامل ہیں مگران میں سے 400 فنون اب معدوم ہوچکے ہیں۔اپنے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ فوٹوگرافی نے میرے لیے بہت سے افق کھولے اور فوٹو گرافی میرے لیے سطحی معنوں میں یا اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے یا سب سے آگے کھڑے ہونے کے لیے نہیں تھی۔ مجھے فوٹوگرافی پسند نہیں تھی۔