پشاور(این این آئی)سی ٹی ڈی نے پشاور کے علاقے متنی سے 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کیا ہے، دہشت گردوں نے مولانا فضل الرحمن اور ایمل ولی پر خودکش حملہ کرنا تھا۔پشاور میں ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی نجم الحسنین لیاقت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ علاقہ متنی سے گرفتار خودکش حملہ آور کی شناخت عادل خان کے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر اس کے دوسرے ساتھی طاہر کو اچینی سے گرفتار کیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو نشانہ بنانا تھا۔نجم الحسنین نے بتایا کہ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت بعض مقامات کی ریکی بھی کی تھی۔
مقبول خبریں
سعودی عرب کی مغربی کنارے میں سفارتی وفد پر اسرائیلی فائرنگ کی شدید مذمت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کے دورے کے دوران سفارتی وفد پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کی...
ٹام کروز پاکستانی مداح کے جذبے سے متاثر، ویڈیو وائرل
نیویارک (این این آئی)معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی اپنے پاکستانی مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی...
کانز فلم فیسٹیول میں انجلینا جولی کا شہید فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ...
نیویارک (این این آئی)کانز فلم فیسٹیول 2025 کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے...
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...